بھینس پر کلہاڑی سے حملہ، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)گجرپورہ کے علاقے میں بے زبان جانور کو زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تھانہ گجرپورہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جانور کھیت میں گھسنے پر مالک نے بھینس پر کلہاڑی چلائی۔ ایس پی سول لائن چوہدری اثر علی کے مطابق ویڈیو میں بھینس کی گردن پر گہرے زخم کے نشانات واضح ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بے زبان جانوروں پر ظلم کرنے والے ملزمان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔