پیرس میں طیارہ گرائو نڈ، پی آئی اے کو ہزاروں ڈالر کا نقصان

4روز گزرنے کے باوجود طیارے کی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی ہے
پاکستان جانے والے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
کراچی(آئی این پی )قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا پیرس میں ایک طیارہ گرا۳۷ نڈ ہونے سے   ہزاروں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے  مطابق پیرس میں پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی آ گئی تھی، جس پر طیارہ گرانڈ کرنا پڑا، 4 روز گزرنے کے باوجود طیارے کی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی  ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ بوئنگ 777 طیارے کے ایک انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث طیارے کو پیرس ایئر پورٹ پر گرائونڈ کر دیا گیا تھا، طیارہ گرائو نڈ ہونے کی وجہ سے پیرس سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا ہے، ہزاروں ڈالر کے نقصان کے علاوہ پاکستان جانے والے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 اسلام آباد سے 20 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پیرس  کیلئے  روانہ ہو سکی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز میں گرائو نڈ ہونے والے طیارے کے پرزہ جات اور ضروری سامان روانہ کیا گیا ہے، طیارے کی مرمت کے بعد پیرس سے لاہور کے  لئے پرواز پی کے 734 کو آ  روانہ کیا جائے گا۔