میڈیکل گرائو نڈ پر جیل سے باہر آنیوالا ٹھیک ہو جاتا ہے: جسٹس محسن کیانی

جو  میڈیکل گرائونڈ پر جیل سے باہر آتا بعد میں وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوتا
اسلام آباد  (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس محسن اختر کیانی نے  ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل گرائونڈ پر جیل سے باہر آنیوالا بعد میں بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔اسلا م آباد ہائیکورٹ میں  میڈیکل گرائو نڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے  کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ  جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گرائونڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گرائونڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیئے کہ جو میڈیکل گرائونڈ پر جیل سے باہر آتا بعد میں وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوتا۔