مقدمات کے نقول سمیت دیگر معاملات پر وکلا کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک نے ضلع کچہری میں سہولت سنٹر اور انتظار گاہ کا افتتاح کر دیا۔ بیٹھنے کی جگہ کم ہونے کے باعث سائلین کیسز کے انتظار زمین پر بیٹھ کر تے تھے جبکہ سہولت سنٹر نہ ہونے سے مقدمات کے نقول سمیت دیگر معاملات پر وکلا کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا تھا جس پر سیشن جج نے فوری ایکشن لیا اور سینئر سول جج شفقت عباس کو انتظار گاہ اورسہولت سنٹر بنانے کا حکم دیا ۔افتتائی تقریب میں صدر لاہور بار مبشر رحمان اور سیکرٹری نصیر احمد بھلہ نے بھی شرکت کی۔