پنجاب جیلوں میں قیدیوں کیلئے لائبریریوں کا منصوبہ: 12 ہزار کتابیں بھجوا دی گئیں

پنجاب جیلوں میں قیدیوں کیلئے لائبریریوں کا منصوبہ: 12 ہزار کتابیں بھجوا دی گئیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے لائبریریوں کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے کی مختلف جیلوں میں بارہ ہزار کتابیں بھیج دی گئی ہیں۔

 اس پراجیکٹ کا مقصد قیدیوں کو کتاب بینی کی طرف راغب کرنا اور ان کی تعلیم و تربیت میں بہتری لانا ہے۔ منصوبے کو "ون بیرک، ون لائبریری" کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد ہر جیل کی ہر بیرک میں ایک لائبریری قائم کرنا ہے۔محکمہ داخلہ نے جیلوں میں کتابیں رکھنے کے لیے 132 ریک بھی فراہم کیے ہیں تاکہ کتابوں کو مناسب طریقے سے رکھا جا سکے۔ اس پراجیکٹ کے تحت مجموعی طور پر چالیس ہزار کتابیں جیلوں میں فراہم کی جائیں گی، جن میں مختلف موضوعات پر کتابیں شامل ہوں گی تاکہ قیدی اپنے وقت کو بہتر طریقے سے گزار سکیں اور تعلیمی ترقی کی جانب قدم بڑھا سکیں۔یہ اقدام قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف ان کی ذہنی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ انہیں سماجی بحالی کی طرف بھی قدم بڑھانے کا موقع ملے گا۔