اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد ہونا شروع ہوگیا ۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذیلی ادارے نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اکنامک ونگ میں ضم کر دیا گیا۔این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انضمام کا اطلاق 30اپریل سے ہوگا۔