حادثہ جیرسی سٹی کے قریب پیش آیا، ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دوحصوں میںتقسیم ہوگیا ،تحقیقات شروع
نیویارک (آئی این پی )امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 6افراد ہلا ک ہوگئے جبکہ حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق دریائے ہڈسن ہڈسن میں ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً سہ پہر 3بج کر 15منٹ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 3بچوں سمیت 6افراد سوار تھے اورلاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔ میئر نیویارک نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک خاندان کا تعلق سپین سے ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھرتا دیکھا گیا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔