مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی سے مشاورت کے بعد ہوگی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی

اجازت  کے بعد بل اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا،بل بانی پی ٹی آئی کے ایجنڈے، بیانیے، عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا
بل پر جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جا رہی ہے نہ کی جائے گی،  حقوق و معدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں 

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف  کی سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردی۔سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہوگی، بانی کی اجازت اور اعتماد میں لینے کے بعد بل اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ بل بانی پی ٹی آئی کے ایجنڈے، منشور، بیانیے، عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا، اس بل پر کسی قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جا رہی ہے نہ کی جائے گی، بل میں حقوق و معدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں ہے۔پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بل میں ایس آئی ایف سی یا کسی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، بل منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی۔
ّ