وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟،مشیراطلاعات کے پی
پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ا یکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے۔بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مافیا وزیرِ اعلیٰ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کا واضح موقف ہے کہ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، مجوزہ ترامیم کا مقصد شعبہ معدنیات کو مضبوط اور منافع بخش بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترامیم پر اسمبلی میں اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی۔