مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر گنڈاپور اور عاطف خان کے گروپس واٹس ایپ پر آمنے سامنے

  پشاور(آ ئی این پی )خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر پاکستان تحریکِ انصاف کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر عاطف خان کے گروپس واٹس ایپ پر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔عاطف خان اور وزیر شکیل خان سمیت کئی وزرا نے ترمیمی بل کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ عاطف خان کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل خیبرپختونخوا کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ دوسری جانب، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پارٹی گروپ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ بل میں کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے