لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت حسین پارٹی کے مرکزی صدر کے امیدوار ہوں گے، چودھری سالک حسین سینئر نائب صدر،طارق حسن مرکزی جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔طارق بشیر چیمہ نے بطور پارٹی جنرل سیکرٹری کام کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد طارق حسن اس عہدے کے لئے سامنے آئے ہیں۔ڈاکٹرمحمد امجد پنجاب کے چیف آرگنائزر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار چوہدری شافع حسین جبکہ (ق)لیگ لاہور کے صدر کے لئے میاں وحید، سینئر نائب صدر کے لئے چودھری عرفان اور جنرل سیکرٹری کے لئے ندیم پہلوان امیدوار ہوں گے۔