لاہور (خصوصی رپورٹ)مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، یونین کونسل سطح پر ہونے والے انتخابات میں کارکنان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی انتخابی عمل کے دوران کارکنان میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔لاہور، اسلام آباد،ننکانہ صاحب، فیصل آباد،گجرات،مظفر گڑھ،پاکپتن،اوکاڑہ ،قصور، چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر شہروں میں "عوام کو اختیار دو،عوام کو اعتماد دو"سلوگن کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا