سہیل آفریدی کے خلاف اہم مقدمہ کی سماعت مقرر

سہیل آفریدی کے خلاف اہم مقدمہ کی سماعت مقرر

اسلام آباد: سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انتخاب کے خلاف دائر درخواست وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت 14 ستمبر کو ہوگی۔ سہیل آفریدی کے خلاف یہ درخواست رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی تھی۔شیر افضل مروت نے درخواست میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے منصب پر بحال کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔عدالت میں درخواست کے قابلِ سماعت ہونے اور سہیل آفریدی کے انتخاب سے متعلق قانونی نکات پر فریقین کے دلائل سنے جانے کا امکان ہے۔