امریکی افواج کو خطے سے نکلنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

امریکی افواج کو خطے سے نکلنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو خطے سے نکالا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی کارروائیاں جارح دشمن قوتوں کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جارح قوتیں نہ عربوں کا احترام کرتی ہیں، نہ ایرانیوں کا اور نہ ہی وہ خطے کو سکیورٹی فراہم کر سکتی ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران نے دشمن کی فضائی کمان کے ساتھ کیا کیا، دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کر دیا گیا۔