حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک ختم، قانون سازی کے حوالے سے لچک کا امکان ظاہر

حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک ختم، قانون سازی کے حوالے سے لچک کا امکان ظاہر

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور قانون سازی کے معاملے پر جاری اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دے رکھا تھا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے، جبکہ اختلافات کے مستقل خاتمے اور معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے فریقین کے درمیان مزید رابطے جاری ہیں۔