ہاتھی کی گردن میں پھنسا ٹائر کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا گیا

ہاتھی کی گردن میں پھنسا ٹائر کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا گیا

ویب ڈیسک: بھارت میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ہاتھی کی گردن میں پھنسا ٹائر کامیابی سے نکال لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ کے مورونگی علاقے میں جنگل کے اندر ایک ہاتھی کو دیکھا گیا جس کی گردن میں ٹائر پھنسا ہوا تھا۔محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق متاثرہ ہاتھی اپنے جھنڈ کے ساتھ موجود تھا، جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ہاتھی کو ٹائر کے باعث شدید تکلیف میں دیکھا جاسکتا ہے۔حکام نے ہاتھی کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد شام کے وقت ہاتھی کو بے ہوش کیا گیا۔بعد ازاں اہلکاروں نے انتہائی احتیاط کے ساتھ بغیر کسی مزید نقصان کے ٹائر ہاتھی کی گردن سے نکال دیا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔