پاکپتن(خصوصی رپورٹ) کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف پاکپتن ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز ، ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی زیرِ صدارت اجلاس میں 12 ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز، 5 کو شوکاز نوٹس، 4 سے اختیارات واپس اور 3 کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔اجلاس میں ناقص کارکردگی اور مبینہ بدعنوانی کا جائزہ لیتے ہوئے 12 ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔