گجرات، خانیوال، ساہیوال، خوشاب میں بھی جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں
لاہور (یواین پی) وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ترجمان ایوان وزیر اعلی کے مطابق 79واں جشن آزادی منانے کی تقریبات کے دوسرے دن پنجاب میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جشن آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے اور راستے خوبصورتی سے سجا دیئے گئے۔گجرات، خانیوال، ساہیوال، خوشاب میں بھی جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں جبکہ جھنگ، وہاڑی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانولہ، چنیوٹ، سرگودھا، چکوال میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا۔جہلم میں وزیراعلی پنجاب کے مشیر صحت جنرل اظہر کیانی نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا