ویمن پولیس اسٹیشن سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد خواتین مدد حاصل کر چکی
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی خواتین کے تحفظ اور فوری انصاف کیلئے پْرعزم ہے خاتون پر بدترین تشدد کرنے والے شوہر اور دیور کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملتان سے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خاتون پر تشدد بارے کال موصول ہوئی خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہیورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیاابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں، دیور نے تشدد کیاپولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد خواتین مدد حاصل کر چکی ہیں،خواتین گھر بیٹھے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کی گئی شکایات کا فوری فالو اپ دیکھ سکتیں ہیں،خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں،