اسلا م آباد(آئی این پی )سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے فروغ کیلئے اہم اصلاحات تجویز پر مبنی ڈرافٹ تیار کرلیا۔ ایس ای سی پی نے مجوزہ ترامیم پر اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کرلیں۔مجوزہ اصلاحات کے تحت ریئل اسٹیٹ سے آمدن اورمتعلقہ اثاثوں کی کم از کم حد 75 فیصد سے کم کرکے 65 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اسپانسرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ اداروں سے قرض کی مدت 24 ماہ سے بڑھا کر 36 ماہ کرنے کی تجویز ہے