لاہور( آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز رضوی نے فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل کو اے ٹی سی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فلک جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا، تاہم رہائی کے فوری بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا