پی ٹی آئی ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر ضروری قرار دیکرمسترد

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز رضوی نے فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید کی فیک ویڈیو کیس میں ضمانت منظور ہوئی، تاہم اسی روز تھانہ ریس کورس نے نو مئی کیس میں گرفتاری ڈال کر ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ وکیل کے مطابق فلک جاوید کو سپلیمنٹری اسٹیٹمنٹ میں گرفتار کیا گیا اور اے ٹی سی عدالت میں پیش کیے بغیر ریمانڈ لیا گیا