اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورہ پرتگال کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نور خان ایئر بیس پر اسلام آباد پہنچے ۔دورے کے دوران صدر مملکت نے لزبن میں پرنس رحیم آغا خان اور پرتگال کے صدر سے ملاقاتیں کیں ۔