ماسکو( آئی این پی )روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے ماسکو کو روس کے 2 دوست ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے کے علاوہ کشیدگی کے دیگر پہلوئوں پر بھی تشویش ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بات جمہوریہ کومی کے دارالحکومت سیکتیوکار سے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔ماریہ زخارووا سے سوال کیا گیا کہ مستقل ثالثی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور اسے کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، تاہم بھارت نے عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، روس اس فیصلے کو کس نظر سے دیکھتا ہے اور کیا ماسکو سمجھتا ہے کہ مشترکہ آبی وسائل کے استعمال سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی تمام فریقوں کو پابندی کرنی چاہیے؟اس ا سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ زخارووا نے کہا کہ روس کو اس آبی مسئلے کے حل نہ ہونے پر تشویش ہے ‘ پاکستان سے یہ بھی توقع ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں استحکام اور پائیدار ترقی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کا تعین کرے گا