اسلام آباد(آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے پاکستان کرپٹوکونسل کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں وزارت قانون اور وزارت خزانہ حکام کو طلب کرلیا‘ارکان نے کہا کہ کچھ عرصے بعد پتہ چلے گا بہت سے لوگوں کیساتھ فراڈ ہوگیا۔پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا۔ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی ۔