سن 1965 کی جنگ کے دوران سیالکوٹ کے محاذ پر جری افسران نے دشمن کے خلاف بہادری کے مثالی مظاہرے کیے۔
جنگ کے 11ویں روز لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ نے دشمن کی فوج کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان کمانڈنگ آفیسر کے طور پر ٹینکوں کی شدید لڑائی میں شہید ہوئے اور ان کو بعد از شہادت ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ میجر ضیاء الدین احمد عباسی نے دشمن کے قبضے کے منصوبے کو ناکام بنایا اور اپنے ٹینک پر کھڑے ہو کر دشمن کی فائرنگ میں شہید ہوئے، انہیں بھی ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
لیفٹیننٹ حسین شاہ نے بھی دشمن کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا اور شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، بعد از شہادت ستارہ جرأت سے نوازے گئے۔لیفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان، میجر ضیاء الدین احمد عباسی اور لیفٹیننٹ حسین شاہ کے نام جنگ ستمبر 1965ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے، اور یہ قربانیاں آج بھی پاکستان آرمی اور عوام کے لیے فخر کا باعث ہیں۔