آج یکم ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا اور اپنی فضائی برتری قائم کی تھی۔
اس وقت چھمب کے محاذ پر جھڑپیں جاری تھیں اور دشمن کی پسپائی کرنے والی فوج کی مدد کے لیے بھارتی فضائیہ نے اپنی فضائی قوت میدان میں اتاری۔پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی اور فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز بھٹی نے فضائی گشت کے دوران دشمن کے حملہ آور ویمپائر طیاروں کو فوراً فضائی جھڑپ میں الجھا دیا اور دو بھارتی طیارے مار گرائے۔اس تاریخی جھڑپ کے بعد بھارتی فضائیہ نے برطانوی ساختہ ویمپائر اور فرانسیسی ساختہ اوریگن طیارے فرنٹ لائن رول سے ہٹا لیے، جس سے ان کی فضائی قوت میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی۔یہ دن پاک فضائیہ کی شاہینوں کی بہادری اور فضائی برتری کی یاد دلاتا ہے، جو آج بھی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا گیا ہے۔