ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک بااختیار پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کمیٹی کا مقصد نہ صرف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینا ہوگا بلکہ یہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ کمیٹی زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور اس کے ازالے کے طریقوں کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوں گے، جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ٹی او آرز (Terms of Reference) بنانے میں مصروف ہے۔ کمیٹی ماہرین کو بھی طلب کرے گی اور متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔اس کے علاوہ، کمیٹی ریسکیو آپریشنز پر بھی بریفنگ لے گی۔ کمیٹی کے اجلاسوں میں سیکرٹری زراعت، سیکرٹری لائیو اسٹاک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری خزانہ کو بھی طلب کیا جائے گا۔