3 دریاوں کے سیلابی ریلے جنوبی پنجاب کیلئے خطرہ

نارووال، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ صاحب میں پانی کا بہاو کم ہونے لگا
سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیر آباد، حافظ آباد، چنیوٹ میں بھی پانی اتر گیا
لاہور(نیٹ نیوز)دریائے چناب، راوی اور ستلج کے سیلابی ریلے جنوبی پنجاب کے لیے خطرہ بن گئے، ملتان، مظفر گڑھ، لیاقت پور اور رحیم یار خان کی صورت حال خطرناک ہوگئی۔ملتان کی تحصیل جلالپور میں پانی کا دباو بڑھنے اور حفاظتی بند مضبوط نہ ہونے سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے، متاثرین سیلاب زدہ علاقوں میں پھنس گئے۔تاجروں نے دکانوں کے سامنے مٹی ڈال کر عارضی دیواریں بنا لیں، مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں عظمت پور بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آگئیں، نارووال، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ صاحب میں پانی کا بہاو کم ہونے لگا۔سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرا?باد، حافظ ا?باد، چنیوٹ میں بھی پانی اترنے لگا۔