مظفر گڑھ میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کا مقدمہ ، 2024 کے عام انتخابات میں پی پی 273 سے الیکشن جیتا تھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے داؤد جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ داؤد جتوئی پر مظفر گڑھ میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ داؤد جتوئی نے 2024 کے عام انتخابات میں پی پی 273 سے الیکشن جیتا تھا