رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے گاؤں نوروالا میں سیلاب نے شدید تباہی مچا دی۔
کئی دہائیوں سے خشک رہنے والے دریائی علاقے میں اچانک دریائے چناب کا پانی واپس آنے سے مقامی آبادی میں افراتفری پھیل گئی۔انتظامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں ہزاروں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضاکار سرگرم عمل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے، اور اولین ترجیح انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی اور مالی نقصانات سے بچاؤ کو دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ریسکیو کیمپ قائم کر دیے ہیں اور متاثرہ افراد کو خوراک، رہائش اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔