درختوں کی کٹائی سیلاب کے خطرات بڑھا رہی ہے:ملک امین اسلم

 پاکستان ان دس ممالک میں شامل جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید ترین متاثر ہیں
2022 کے سیلاب نے 15 لاکھ گھر، 24 ہزا رسکول، 35 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ کر دیں
حضرو (اے ایف بی)سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید ترین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ہماری معیشت کا 40 فیصد انحصار زرعی و آبپاشی نظام پر ہے، جو براہ راست موسمیاتی بحران سے متاثر ہو رہا ہے،اسی لیے موسمیاتی تبدیلی صرف ایک ماحولیاتی نہیں بلکہ ایک معاشی مسئلہ بھی ہے ان کے مطابق صرف 2022 کے سیلاب نے 15 لاکھ گھر، 24 ہزار اسکول اور 35 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ کر دیں،اس آفت نے 33 ملین لوگوں کو متاثر کیا اور ملکی معیشت کو 1.4 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا، جو 2010 کے سیلاب سے کہیں زیادہ ہے،انہوں نے نشاندہی کی کہ ماضی میں سیلاب کا رخ شمال سے جنوب کی طرف ہوتا تھا