چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا گیا‘دونوں رہنماء جوڈیشل کمیشن میں حکومتی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد(یواین پی) چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثنا اللہ خان کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ خان جوڈیشل کمیشن میں حکومتی نمائندگی کریں گے۔دونوں رہنماؤں کی تقرریاں کمیشن میں حکومتی نمائندگی کے لیے کی گئی ہیں