کراچی( خصوصی رپورٹ )بین الاقوامی سطح پر کموڈٹیز قیمتوں میں کمی اور طلب کی نسبت رسد بڑھنے سے ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کا رحجان پیدا ہوگیا۔ مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے ذیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ر ئوف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔روف ابراہیم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی