کراچی میں بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کی اجازت نہیں دینگے مراد علی شاہ

حافظ نعیم  یا تو سیٹ چھوڑیں یا  اسمبلی میں آئیں، یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے، عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے
 پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اب تک لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں ہوئے، جب وہاں بلدیاتی انتخابات ہوں گے تو وہاں جا کر حصہ لیں: میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے  واضح کیا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل اور دیگر بڑی شاہراہوں پر ٹریفک بند نہیں ہونے دی جائے گی کیونکہ دھرنوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،حافظ نعیم الرحمان کے 14 فروری کو دھرنے کے اعلان پر کہا حافظ نعیم یا تو سیٹ چھوڑیں یا پھر اسمبلی میں آئیں۔ان خیالات کا اظہار  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے 14 فروری کو دھرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔   وزیر اعلی سندھ نے کہا یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے، شہر کی بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج پر سختی کریں گے۔  مراد علی شاہ کا کہنا تھا حیرت ہوتی ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تشہیر کی جا رہی ہے، اعتراض ان پر ہے جو اس سانحے کو سیاست کے لئے  استعمال کر رہے ہیں، حکومت سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا سانحے کے بعد حکومت سندھ نے متاثرہ افراد کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا تھا، ہم نے 26 گھروں میں جاکر لوگوں چیک دئیے لیکن میڈیا کو ساتھ لیکر نہیں گئے۔