لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دیوالی کے موقع پرپاکستان اور دنیا بھر میں ہندوبرادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے‘انہوں نے کہادیوالی روشنیوں کا تہوار اور امید کی علامت ہے۔ پاکستان میں سماجی،اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں ہندو برادری کا کردار قوم کو مضبوط بنارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ کی بات کی ہے۔