کوئٹہ ( خصوصی رپورٹ )کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سینئر گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس فیگو کے انتخابات میں ٹرسٹی کے عہدے پر منتخب ہو گئیں۔ڈاکٹر عائشہ پاکستان کی تاریخ میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو حال ہی میں فیگو ویمنز ایوارڈ 2025 سے بھی نوازا گیا، یہ ایوارڈ طبی شعبے میں نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے