جنرل ہسپتال گائنی یونٹ 3کیلئے 35نئی آسامیوں کی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہورجنرل ہسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ فنانس نے گائنی یونٹ 3کے لئے 35نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ایل جی ایچ میں مریضوں کو ہر ممکن علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہر شعبے میں مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا