ایپ کے ذریعے ٹریس کیے گئے ملزمان ٹیلی گراف ایکٹ اور فراڈ کے مقدمات میں مطلوب
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ای پولیس ایپ کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان ٹیلی گراف ایکٹ اور فراڈ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شوکت اور نوید کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے بروقت کارروائی پر چوکی انچارج اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔