لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک ریکارڈ یافتہ جبکہ 3 اشتہاری شامل ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ ای پولیس ایپ کے ذریعے شناخت کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار اشتہاری ملزمان بوگس چیک، فراڈ اور ناجائز اسلحہ سمیت 5 مقدمات میں مطلوب تھیجبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہیملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔