شمالی کوریا نے اپنے سب سے طاقتور میزائل کی پہلی بار نمائش کی

شمالی کوریا نے اپنے سب سے طاقتور میزائل کی پہلی بار نمائش کی

ویب ڈیسک: شمالی کوریا نے اپنے جدید اور سب سے طاقتور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل Hwasong-20 کی شاندار رونمائی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقریب ایک فوجی پریڈ کے دوران منعقد ہوئی جس میں روس اور چین کے اعلیٰ حکام نے خصوصی شرکت کی۔ پریڈ کا اہتمام حکومتی جماعت ورکرز پارٹی کے قیام کے 80 سال مکمل ہونے پر کیا گیا۔یہ پیشرفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن یوکرین جنگ میں روس کے ساتھ بھرپور سیاسی حمایت کر رہے ہیں۔تقریب میں کم جونگ اُن کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی دمتری میدویدیف، چینی وزیراعظم لی کیانگ اور ویتنامی رہنما ٹو لام بھی موجود تھے۔

پریڈ میں شمالی کوریا کے جدید ترین دفاعی اثاثے نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جن میں Hwasong-20 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو ملک کا طاقتور ترین ہتھیار قرار دیا گیا۔ماہرین کے مطابق یہ میزائل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شمالی کوریا کی دفاعی طاقت میں ایک نیا اور اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔