جون 2024 کے 2393 ارب روپے کے مقابلے میں گردشی قرضہ میں 780 ارب روپے کی بہتری آئی: عامرطلال
اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمانی سیکرٹری توانائی عامرطلال خان نے کہا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضہ کے حجم کوروکنے کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں، گردشی قرضے کے مجموعی حجم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران عالیہ کامران کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری توانائی عامرطلال خان نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے مارچ 2024 میں حلف اٹھایا، اس وقت گردشی قرضہ کا مجموعی حجم 12,794 ارب روپے تھا۔ گردشی قرضے کے بڑھتے ہوئے حجم کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے، ان مشتر کہ اقدامات کے نتیجے میں گردشی قرضے کے مجموعی حجم میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔جون 2024 کے 2393 ارب روپے کے مقابلے میں گردشی قرضہ میں 780 ارب روپے کی بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے گردشی قرضے کے مکمل خاتمے کے لئے جامع منصوبہ شروع کیا ہے، اس منصوبے کے تحت بجلی کے شعبے کے سود بردار واجبات کو زیادہ سازگار شرحوں پر ری فنانس کیا جا رہا ہے