لندن (آئی این پی ) انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی 74 سالہ کرسٹین ہیکوکس اور ان کے 34 سالہ تیونسی شوہر حمزہ دریدی کی محبت کی انوکھی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اس انوکھی محبت کی کہانی کا آغاز 2018 میں اس وقت ہوا جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا اشتہار شائع کروایا۔ حمزہ جو کہ انگریزی سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے انہوں نے کرسٹین سے رابطہ کیا لیکن جلد ہی یہ آن لائن کلاس لمبی گفتگو اور پھر محبت میں بدل گئے۔