اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر الیکشن نہیں کروائے گئے۔ ثانیہ نشترِ کا استعفیٰ 10مارچ کو منظور ہوا تھا۔ آرٹیکل 224کے تحت 30دن میں خالی نشست پر انتخابات کروانا لازم تھا۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر چکی ہے۔ خالی نشست پر انتخابات نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ اس غیر آئینی اقدام سے خیبرپختونخوا کے حقوق کی نفی ہو رہی ہے۔