اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سابق سینیٹر شبلی فراز کی خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا،شبلی فراز کو عدالت سے سزا ہونے کے بعد نااہل قرار دیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے۔فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 115 اور پی پی 116 کی نشست پر انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے۔ جبکہ مظفر گڑھ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 269 پر بھی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔