لاپتہ افراد کیس پرامن لوگوں کو تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں پشاور ہائیکورٹ

 عدالت نے لاپتہ افراد کیسز میں وفاقی، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹس طلب کر لیں‘ڈپٹی کمشنر بنوں بھی رپورٹ جمع کرائیں
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے    پرامن لوگوں کو تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں۔لاپتا افراد سے متعلق 15 درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے کی جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، علاوہ ازیں درخواست گزاروں کے وکلا، پولیس اور محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ جو پرامن لوگ ہیں آپ ان کو بھی تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر بنوں اس میں رپورٹ جمع کرائیں، بعد ازاں عدالت نے لاپتا افراد کیسز میں وفاقی، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹس طلب کر لیں۔