کراچی میں لاپتہ افراد کے مقدمات روز بروز بڑھ رہے ہیں:سندھ ہائیکورٹ

 ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز لاپتہ افراد کے معاملات کا جائزہ لیں:عدالت‘ 8  درخواستوں پر تھانوں کو گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ8 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ تھانوں کو گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ 8 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ شہر میں لاپتا افراد کے کیسسز بڑھنے پر عدالت نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شہر میں لاپتا افراد کے مقدمات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ لاپتا افراد کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت اختیار کر چکا ہے۔  پیاروں کی گمشدگی سے متاثرہ خاندان شدید نفسیاتی صدمات سے گزرتے ہیں۔لاپتا افراد کے کیس میں تفتیشی افسر کی عدم حاضری اس کی ذمہ داری پر سوالات اٹھاتی ہے۔ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز لاپتا افراد کے معاملات کا جائزہ لیں۔