دشمن ممالک کی ایجنسیاں بی ایل اے کو فنڈ دیتی ہیں: سرفراز بنگلزئی

کالعدم تنظیمیں خونریزی کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں:ہتھیار ڈالنے کے بعد دہشت گرد کی گفتگو
کوئٹہ (آئی این پی )ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا ہے دشمن ممالک کی ایجنسیاں   بی ایل اے کو فنڈنگ دے کر مضبوط کررہی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں خونریزی جیسے واقعات کو خود انجام دے کر پھر ان کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں تاکہ عوام میں ریاست کے خلاف نفرت اور ان کے لیے ہمدردیاں پیدا ہو ں۔ کئی مواقع اور متعدد علاقوں میں وہ کارروائیاں حقیقت میں انہی تنظیموں نے خود کی ہیں، جن کے بعد ان واقعات کا جھوٹا بیانیہ چلایا جاتا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ان کے حق میں موڑا جا سکے۔سرفراز بنگلزئی نے مزید کہا کہ بی ایل اے جیسی تنظیموں کو بیرون ملک سے فنڈنگ ملتی ہے اور وہاں مقیم رہنما دوسرے ممالک سے روابط کے ذریعے وسائل فراہم کرواتے ہیں، جس سے ان گروپوں کی کارروائیوں کی سرپرستی ممکن ہوتی ہے۔