وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر عملہ اوروسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے
شیخوپورہ، اوکاڑہ، ، جہلم، خانیوال، ننکانہ،، مری، مظفر گڑھ دیگر شہر شامل ہیں
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو ''باغوں کا صوبہ'' بنایا جائے گا۔ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی، قوانین کے تحت تمام موجودہ ضلعی اتھارٹیاں ایجنسیوں میں تبدیل کردی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ منتخب 12 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں قائم کردی گئیں۔ 15 اکتوبر سے قبل میونسپل کارپوریشن کا متعلقہ عملہ اوروسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منتخب کردہ اضلاع میں شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، جہلم، خانیوال، ننکانہ،رحیم یار خان، مری، جھنگ، پاکپتن، خوشاب اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔