سرگودھا(خصوصی رپورٹ ) سرگودھا: نواحی علاقے ماچھی والا کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد مصطفیٰ اور آصف کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تمام پہلو ئوں سے تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ ڈی پی او سرگودھا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او شاہ پور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔